شاہ رخ کی فلم ”فین“ مادام تساؤ میوزیم میں شوٹ کی جائے گی

جمعہ 3 اپریل 2015 12:53

شاہ رخ کی فلم ”فین“ مادام تساؤ میوزیم میں شوٹ کی جائے گی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ”فین“ پہلی بالی وڈ فلم ہوگی جو لندن کے مادام تساوٴ میوزیم میں شوٹ کی جائے گی۔مادام تساوٴ میوزیم اور بالی وڈ کا رشتہ خاصا گہرا ہے۔ جہاں کئی بھارتی اداکاروں کے مومی مجسمے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں یہاں بالی وڈ کی باربی ڈول یعنی کترینہ کیف کے مجسمے کی رونمائی ہوئی۔شاہ رخ خان بھی ان دنوں لندن میں ہیں جہاں فین کی عکس بندی میں وہ غیر معمولی طور پر مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے کچھ مناظر مادام تساوٴ میوزیم میں شوٹ کیے جائیں گے۔ اس اعتبار سے یہ پہلی بالی وڈ فلم ہوگی جو اس مقام پر شوٹ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :