تبو اور سوناکشی ایک ساتھ کام نہیں کریں گی‘ترجمان تبو

جمعہ 3 اپریل 2015 12:53

تبو اور سوناکشی ایک ساتھ کام نہیں کریں گی‘ترجمان تبو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں عام ہوگئی تھیں کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم ”اکیرا“ میں تجربہ کار فنکار تبّو بھی کام کریں گی۔یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اس فلم میں اداکارہ تبو سوناکشی سنہا کی بڑی بہن یا منٹر کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔میڈیا میں اس طرح کی بھی خبریں آئی تھیں کہ تبو اس فلم کوسائن کرنے کے بعد فلم شوٹ کرنے بھی گئیں لیکن بعض وجوہات کی بنا پر انھیں یہ فلم چھوڑنا پڑی۔

اس طرح کی افواہیں پھیلنے اور تبو کے اس طرح سے اچانک فلم چھوڑ دینے سے لوگ اپنے اپنے حساب سے قیاس آرائیاں کرنے لگے تھے۔ بعض نے اسے فلم سے تبوّ کو نکال دینے کا معاملہ قرار دیا تو بعض نے اس کو فلموں کی معروف ’کیٹ فائٹ‘ سے تعبیر کیا۔

(جاری ہے)

لیکن تبو کے ترجمان نے ایک بیان جاری کر کے ان تمام قیاس آرائیوں کو لگام دے دی ہے۔ ترجمان نے اداکارہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر نے اس کے لیے تبو سے رابطہ کیا تھا لیکن تاریخ کے حوالے سے کچھ تنازع ہونے کے سبب بات آگے نہیں بڑھ پائی تھی۔ چونکہ تبو نے کبھی فلم اکیرا سائن ہی نہیں کی تھی اس لیے فلم چھوڑنے یا اس سے نکلنے کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔