سلمان خان نے مداحوں سے اپنے پسندیدہ گانے شیئر کر دیئے

جمعہ 3 اپریل 2015 13:08

سلمان خان نے مداحوں سے اپنے پسندیدہ گانے شیئر کر دیئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اپنی اچھوتی ٹوئٹس اور فیس بک شیئرز کی وجہ سے بھی منفرد شہرت رکھنے والے بولی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے مداحوں سے سفر کے دوران اپنے پسندیدہ ترین گانوں کی فہرست شیئر کی ہے۔سلمان نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اپنے پسندیدہ گانے بتائے ہیں، جس پر ان کے فالوورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں سدا بہار گانے مثلاً روبی ویلئمز کا Angels اور بروس سپرنگ سٹین کا Dancing in the dark شامل ہیں۔

سلمان اپنی فلموں کے کچھ گانوں مثلاً فلم کک میں ہمیش رشمیا کے بنائے”تو ہی تو” اور فلم” جانیمن“ میں انو ملک کے ”سو درد ہے“ کو بھی بہت سراہتے ہیں ۔اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہمیشہ نوجوان دکھائی دینے والے سلمان الفا ویلا کاForever Young بھی بہت شوق سے سنتے ہیں۔ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ گانوں کے حوالے سے سلمان خان کی چوائس بہت عمدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :