اسلام آباد: 176 محصور پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ جبوتی سے اسلام آباد پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 13:44

اسلام آباد:  176 محصور پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ جبوتی سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : 176 محصور پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 7004 بے نظیر ائیر پورٹ پر لینڈ کر گئی ہے. پاکستان پہنچنے والا یہ دوسرا قافلہ ہے جب کہ اس سے پہلے 503 پاکستانیوں پر مشتمل ایک طیارہ حدیدہ سے پاکستان آیا تھا.

(جاری ہے)

تاہم عدن میں محصور پاکستانیوں کو چینی بحری جہاز کے ذریعے عدن سے جبوتی پہنچایا گیا جس کے بعد جبوتی سے پی آئی کی پرواز کے ذریعے محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے.

بے نظیر ائیر پورٹ پر وطن واپس آنے والے محصور پاکستانیوں کے اہل خانہ بے تابی سے اپنے پیاروں کے باہر آنے کا انتظار کر رہے ہیں . جبکہ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور حکومت کے حق میں بھی نعرے بازی کی گئی. اس موقع پر خواجہ آصف نے جہاز کے دروازے پر مسافروں کا استقبال کیا، مسافروں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے.

متعلقہ عنوان :