سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا ، انکا پینل عہدے سے مستعفی

جمعہ 3 اپریل 2015 14:33

سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا ، انکا پینل عہدے سے مستعفی

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا اور ان کا پینل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل نوین ڈیسنائیکے کے نام لکھے گئے خط میں سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ بطور چیف سلیکٹر انکے دور میں سری لنکا نے ورلڈ ٹی ٹونٹی2014ء اور ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ اپنی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کو اس کے اپنے میدانوں میں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ، جے سوریا کے مطابق اگر مستقبل میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ان کی خدمات کی ضرورت پڑی تو وہ ہمہ وقت حاضر ہوں گے ۔

جے سوریا کو جنوری 2013ء میں سری لنکن سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا اور ان کا کنٹریکٹ 31مارچ 2015ء کو ختم ہو چکا ہے ۔