اجناس کی کم قیمتیں ملنے سے گنے ،چاول ،سبزیوں اور کپاس کے کاشتکاروں کی معیشت کی کمر ٹوٹ گئی ،کسان بورڈ پاکستان
جمعہ 3 اپریل 2015 14:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے کسانوں کے حقوق کیلیے چلائی جانے والی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں اپنے دفتر میں تنظیمی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے کہا کہ سبزیوں ،دھان،کپاس ،گنے اور آلو کی کم قیمتیں ملنے سے زرعی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور آئندہ فصل کیلیے بینک گندم خریدنے کیلیے قرضہ دینے سے انکاری ہیں.تیل کی قیمتوں میں پھر بلا جواز اضافہ کرکے زرعی مشینری اور ٹیوب ویلوں پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بے تہاشا قیمتوں کی وجہ سے ٹیوب ویل بند ہو رہے ہیں۔اوراگر حکومت نے زرعی شعبہ کو بلاسود قرضے دیکر سہارا نہ دیا تو زراعت کی تباہی یقینی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت کسانوں کے اربوں روپے شوگر ملوں،آڑھتیوں اور تاجروں کی طرف واجب الادا ہیں مگرقانون نافذ کرنے والے ادارے مل مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے پر امن احتجاج کرنے والے کسانوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کر کے مالی دہشت گردوں کے ساتھی بن گئے ہیں،اور اب گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔
اگر حکومت نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرکے زرعی معیشت کو سہارا نہ دیا تو ملک میں زراعت کی تباہی یقینی ہے۔کسانوں کے مطالبات منوانے کیلیے کسان بورڈ کے زیر اہتمام ایک شاندار کنونشن مورخہ پانچ اپریل کوخانیوال اور ایک بہت بڑ ا "کسان کنونشن " چھ اپریل کو لیہ میں منعقد ہوگا جس سے کسان رہنماؤں کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے اور کسانوں سمیت تمام قرضہ جات کو اسلامی طریقے کے مطابق سود سے پاک کرنے کی کسان بورڈ کی مہم میں بنفس نفیس حصہ لیں گے۔ صادق خاکوانی نے اعلان کیا کہ خانیوال اور لیہ میں ہزاروں کسان انکا فقید المثال استقبال کریں گے ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.