بی ارون رائل چیلنجرزبنگلورکے اسسٹنٹ کوچ مقرر

جمعہ 3 اپریل 2015 15:50

بی ارون رائل چیلنجرزبنگلورکے اسسٹنٹ کوچ مقرر

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) انڈین پریمئرلیگ کی ٹیم رائل چیلنجرزبنگلور نے بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولربی ارون کو اسسٹنٹ کوچ مقررکردیا۔

(جاری ہے)

ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں تاہم رائل چیلنجرزبنگلور میں نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کے اسسٹنٹ کے طورپر کام کریں گے۔ ارون بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ سے قبل بنگلورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کے طورپر کام کررہے تھے جبکہ بھارتی انڈر19ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر بھی کام کرچکے ہیں۔بھارتی ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی رائل چیلنجرزبنگلورکے کپتان ہیں ،آئی پی ایل کاآغاز 8اپریل سے ہوگا۔