ڈینیل ویٹوری بگ بیش ٹیم برسبین ہیٹ کے کوچ مقرر

جمعہ 3 اپریل 2015 15:51

ڈینیل ویٹوری بگ بیش ٹیم برسبین ہیٹ کے کوچ مقرر

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈینئیل ویٹوری کوبگ بیش لیگ ٹیم برسبین ہیٹ کے نئے کوچ مقررکردیاگیا۔ ڈینیل ویٹوری نے ورلڈکپ کے فوری بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاتھا تاہم ایک ہفتے کے اندراندرانھیں برسبین ہیٹ نے اسٹورٹ لاکی جگہ انھیں اگلے تین سیزنوں کے لیے ٹیم کاکوچ مقررکردیا۔

(جاری ہے)

ڈینیل ویٹوری نے کہاکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس کے حوالے سے پرجوش ہوں،انھوں نے کہاکہ میں ابتدائی طورپرآئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرزبنگلور کی کوچنگ کرچکاہوں اوردوبارہ یہی ذمہ داری نبھانے کے لیے بھارت جاوٴں گا،آئی پی ایل کاآغاز8اپریل سے ہوگا۔ڈینیل ویٹوری کو بین الاقوامی کرکٹ میں 705وکٹیں لینے اورسات ہزار سے زائد رنزبنانے کااعزازحاصل ہے۔کوئنزلینڈکرکٹ کے منیجر بریٹ جونزنے کہاکہ ویٹوری کی تقرری سے ہمیں بہت خوشی ہے اوروہ اگلے تین سیزنوں میں کھلاڑیوں کی تربیت اورمنصوبہ بندی میں ہماری مددکریں گے