ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پرسوں ہونگے

جمعہ 3 اپریل 2015 16:01

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پرسوں ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پرسوں اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

قومی ہیڈ کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ چیمپئن شپ 12 سے 16 اپریل تک دوحہ قطر میں ہوگی جس میں 8 رکنی قومی ریسلنگ ٹیم شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ویٹ کل ہفتہ کو اور ٹرائلز پرسوں اتوار کو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 43 پہلوان شرکت کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10 اپریل کو قطر روانہ ہوگی۔