دورہ بنگلہ دیش ، سعید اجمل کی قومی ٹیم میں واپسی ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ’’اعمال ‘‘ کی سزامل گئی

جمعہ 3 اپریل 2015 16:05

دورہ بنگلہ دیش ، سعید اجمل کی قومی ٹیم میں واپسی ، عمر اکمل اور احمد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے تینوں فارمیٹس کی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جادوگر سپنر سعید اجمل کی تینوں فارمیٹس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اپنے ’’ اعمال ‘‘ کی سزا مل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کا دورہ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور اس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جا رہا ہے، تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی رینکنگ بہتر ہے اور اب ہمیں ڈسپلن رکھتے ہوئے جیت پر نظر رکھنی ہے ،بالخصوص احمد شہزاد کو اپنے رویے کو بہتر بنانا ہوگا۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے16رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا،سکواڈ میں بابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان اور راحت علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہارون رشید کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے سکواڈ میں سمیع اسلم، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم ، سرفراز احمد، اظہر علی، حارث سہیل، صہیب مقصود، محمد رضوان، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

دورہ بنگلہ دیش کے دوران 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے احمد شہزاد، سعید اجمل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، عمر گل، محمد رضوان، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، جنید خان کو منتخب کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ ح2015 میں ناقص کارکردگی دکھانے پر سینیر بلے باز یونس خان کو ون ڈے ٹیم سے باہر نکال دیا گیا ہے تاہم وہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ برقرار رکھے میں کامیاب رہے ہیں،اوپنر احمد شہزاد کو بھی اپنے رویے اور ڈسپلن ایشوز ک وجہ سے ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں نہیں رکھا گیا ہے تاہم وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گے ۔

ورلڈکپ 2015ءمیں متاثرکن کارکردگی نہ دکھانے پر جارح مزاج بلے باز عمر اکمل بھی تینوں فارمیٹس کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :