ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 3 اپریل 2015 16:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) حکومت نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائض آفتاب سلطان کے کنٹریکٹ کی مدت 2اپریل 2015ء کو ختم ہو گئی تھی تاہم حکومت نے انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ آفتاب سلطان پولیس کے چوتھے کامن سے تعلق رکھتے ہیں اوروہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔