اتحادی طیاروں کی بمباری ،حوثی باغیوں نے عدن کا شمالی علاقہ خالی کردیا

جمعہ 3 اپریل 2015 16:23

اتحادی طیاروں کی بمباری ،حوثی باغیوں نے عدن کا شمالی علاقہ خالی کردیا

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) حوثی باغیوں نے اتحادی طیاروں کی بمباری کے بعد عدن کا شمالی علاقہ خالی کردیا ہے۔ یمنی حکام کے مطابق اتحادی طیاروں نے جمعہ کی صبح عدن کے شمالی علاقے المعاشق پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں نے یمن کے سابق صدر منصور ہادی کی رہائشگاہ سمیت بیشتر علاقہ خالی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حوثی باغیوں کی عدن پرمکمل کنٹرول کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب عدن کے شمالی حصے المعاشق میں حوثی باغیوں نے پسپائی اختیارکرنے کے بعد علاقہ خالی کردیا ہے۔