تحفظِ حرمین موومنٹ کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں یومِ تحفظِ حرمین منایا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء )تحفظِ حرمین موومنٹ کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں یومِ تحفظِ حرمین منایا گیا۔ تحفظِ حرمین موومنٹ کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی، پیر محمد افضل قادری، انجینئر ثروت اعجاز قادری، مولانا خادم حسین رضوی، صاحبزادہ رضائے مصطفٰی نقشبندی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی و دیگر نے مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی سر زمین ہمیں جان سے بھی عزیز ہے۔

(جاری ہے)

ہم حرمین اور قبلتین کے خلاف ہونے والی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ عرب دنیا میں جنگیں یہود و نصاریٰ کی دیرینہ خواہش ہے۔ خلیجی حکمرانوں کو شام، عراق اور لیبیا سے سبق سیکھنا چاہئے۔ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔ یمن سعودی تنازُع کے حل کے لئے مسلم حکمران فریقین کو مذاکرات پر مجبور کریں۔یمن اسلامی تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے۔ حوثی باغیوں کی سزا پورے یمن کو دینا نا انصافی ہے۔