امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے ‘ امریکی قونصل جنرل
جمعہ 3 اپریل 2015 17:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے جس سے دونوں ممالک کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی قونصل جنرل زچیری ہارکنرائیڈر نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں توانائی کے بحران سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن امداد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کے معاشی مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، یہ بڑا اچھا شگون ہے کہ بہت سے چیلنجز کے باوجود پاکستان کانجی شعبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ یوایس قونصلیٹ کاروباری برادری کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے گرانقدر اقدامات اٹھارہا ہے۔
انہوں نے امریکی قونصل جنرل پر زور دیا کہ وہ کراچی قونصلیٹ کی طرز پر لاہور میں بھی ویزا کے اجراء کی سہولت کا آغاز کریں ، فی الوقت تاجروں کو ویزا کے حصول کے لیے اسلام آباد جانا پڑتا ہے ۔اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بہت اہم تجارتی حصے دار ہے، سال 2013ء میں پاکستان نے امریکہ کو 3.75ارب ڈالر مالیت کی اشیاء برآمد اور 1.67ارب ڈالر مالیت کی اشیاء درآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری امریکی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کی خواہش رکھتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط مزید مضبوط کرنا ہونگے، اس سلسلے میں تجارتی وفود کا تبادلہ بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ اس وقت پاکستان براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تگ و دو کررہا ہے۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد کریں۔ انہوں نے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی اور دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مستقل پیمانے پر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.