عمر گل کی لمبے عرصے بعد میدان میں واپسی،بنگلہ دیش کیخلاف کمر کس لی

جمعہ 3 اپریل 2015 17:25

عمر گل کی لمبے عرصے بعد میدان میں واپسی،بنگلہ دیش کیخلاف کمر کس لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باولر عمر گل کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کر لیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ہاورن رشید نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں عمر گل کو شامل کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عمر گل گزشتہ سال گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے جس کی وجہ سے عمر گل نے آسٹریلیا کے شہر ملبور ن میں گزشتہ سال سرجری بھی کروائی تھی ۔انجرڈ ہونے کے باعث وہ ورلڈ کپ 2015بھی نہیں کھیل سکے لیکن اب وہ بالکل فٹ ہو چکے ہیں اور کھیلنے کی کنڈیشن میں ہیں جس لیے انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :