وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

جمعہ 3 اپریل 2015 17:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی وسیاسی امور کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک اور کٹھن دور سے گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا پختہ عزم کرچکی ہے-اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی بقاء کیلئے لڑی جانیوالی جنگ بھی سب نے مل کر لڑنی ہے۔ حکومت سیاسی جماعتوں کے سا تھ ملکر ملک کو مسائل کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :