پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگی رکن اسمبلی میاں طاہر نے بھی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگی رکن اسمبلی میاں طاہر نے بھی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا جبکہ فیصل آباد میں شہر یوں کی ٹارگٹ کلنگ کا وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پوانٹ آف آڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہا ئی خراب ہے اور فیصل آباد کے شہری ٹارگٹ کلرز کے رحم و کرم پر ہیں آئے روز بے گناہ شہریوں کو قتل کیاجارہا ہے ‘میں پہلے بھی متعلقہ وزیر کو شکایت کرچکا ہوں مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،اب پولیس نے کچھ ٹارگٹ کلرز پکڑے ہیں ان گرفتار افراد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے میر امطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کو گر فتار کیاجائے۔