فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے ،فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی میں کمی ہوئی ہے

خودکش حملو ں اور دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رورعایت کے مستحق نہیں مسلم لیگ (ق) کے جوائینٹ سیکرٹری کامران سیف کا بیان

جمعہ 3 اپریل 2015 17:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے فوجی عدالتوں سے 6دہشتگردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے خود کش حملوں معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ان کا کڑا احتساب اور فوری سزائیں وقت کا اہم تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے فوج کی جانب سے کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوکر رہ گئی ہے اور کراچی کا امن و سکون بحال ہوگیا ہے بھتہ کی وارداتوں میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور ہر طبقہ فکر نے کراچی آپریشن کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیے تاکہ ملک امن و امان کو گہوارہ بن سکے۔