یمن کے معاملہ پر اپوزیشن جما عتوں نے حکو مت کو پا رلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا نے کی تجویز دی،بلا ول بھٹو وقت آنے پر پیپلز پا رٹی کی قیا دت کریں گے، پیپلز پا رٹی جدو جہد کا نام ہے،بینظیر اور بھٹو کے چاہنے وا لے ان کی پا لیسیوں پر گامزن ہیں

سینیٹ کے سابق چئیر مین نئیر بخا ری کی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2015 18:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سینیٹ کے سابق چئیر مین نئیر بخا ری نے کہا ہے کہ بلا ول بھٹو وقت آنے پر پیپلز پا رٹی کی قیا دت کریں گے، اس وقت آصف زرداری کے ہا تھوں میں ہیں ،پیپلز پا رٹی جدو جہد کا نام ہے اور بینظیر اور بھٹو کے چاہنے وا لے ان کی پا لیسیوں پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پا رٹی کی پا لیسی میں کو ئی تبدیلی نہیں آئی وہ آج بھی بھٹو شہید کے اصو لوں پر کام کر رہی ہے ۔

بھٹو کی سوچ پا کستان اورغریب عوام کے لیے تھی جو زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ یمن کے معاملہ پر اپوزیشن جما عتوں نے حکو مت کو پا رلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا نے کی تجویز دی ہے اور یہ معاملہ پا رلیمنٹ میں ہی زیر بحث آنی چاہیئے اور جو بات پاکستان کے مفاد میں ہو اس پر ہی عمل کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :