قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 10 اپریل سے شروع ہوگی،8 ٹیمیں شرکت کریں گی

جمعہ 3 اپریل 2015 18:44

قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 10 اپریل سے شروع ہوگی،8 ٹیمیں شرکت کریں گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 10 اپریل سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، منیجرز میٹنگ 9 اپریل کو ہو گی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، چیمپئن شپ 13 اپریل تک جاری رہے گی۔