کینڈی کرش کھیلنے پر خاتون پر جان لیوا حملہ

جمعہ 3 اپریل 2015 18:44

کینڈی کرش کھیلنے پر خاتون پر جان لیوا حملہ

آئرلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) مقبول ترین آن لائن گیم کینڈی کرش کھیلنے پر خاتون پر جان لیوا حملہ ۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں بلفاسٹ کی رہائشی خاتون کو کینڈی کرش کھیلنے کی ‘سزا’ ٹانگوں پر گولیاں کھا کر چکانا پڑی۔

(جاری ہے)

بلفاسٹ کی رہائشی 47 سالہ خاتون کو گھر کے باہر حملہ آوروں نے صرف اس لیے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا کہ وہ کینڈی کرش پر بہت زیادہ گزارشات یا ریکوئسٹس ارسال کرتی ہے۔خاتون کی اس عادت سے تنگ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا اور ٹانگوں پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔آئرلینڈ میں اس طرح کے حملوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ایک سال کے دوران اس طرح کے ” سزا” کے 81 حملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔