میامی اوپن ٹینس،جوکووچ اور جان ایزنر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 3 اپریل 2015 18:44

میامی اوپن ٹینس،جوکووچ اور جان ایزنر فائنل میں پہنچ گئے

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) میامی اوپن ٹینس میں نوواک جوکووچ اور جان ایزنر ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے۔اسپین کے ڈیوڈ فرئیر اور جاپان کے کھلاڑی سیمی فائنلز میں شکست کھا گئے۔

(جاری ہے)

میامی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ اورڈیوڈ فیرئیر کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔سربین اسٹار نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں بھی فیرئیر نے حریف کا جم کر مقابلہ کیا ، فیصلہ سات پانچ اسکور سے جوکووچ کے حق میں رہا۔ایک اور سیمی فائنل میں امریکا کے جان ایزنر نے جاپان کے Kei Nishikoriکو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی،میچ کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

متعلقہ عنوان :