ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزاتوارکو ہونگے

جمعہ 3 اپریل 2015 18:45

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلزاتوارکو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے، قومی ہیڈ کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ چیمپئن شپ 12 اپریل سے 16 اپریل تک دوحہ قطر میں ہوگی،جس میں 8رکنی قومی ریسلنگ ٹیم شرکت کرے گی اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ویٹ ہفتہ کواور ٹرائلزاتوار کو ہونگے، انہوں نے کہا کہ ان دنوں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 43 پہلوان شرکت کر رہے ہیں، قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 10 اپریل کو قطر رووانہ ہوگی۔