لاہور: مصروف اور اہم ترین بازار انار کلی میں پلازہ کی چھت گرگئی، متعدد افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 19:12

لاہور: مصروف اور اہم ترین بازار انار کلی میں پلازہ کی چھت گرگئی، متعدد ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) شہر کے مصروف اور اہم ترین بازار انار کلی میں کمرشل پلازہ کی عمارت گرجانے کے باعث 40 افراد کے دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق خستہ حالی کے باعث پلازہ کی تیسری منزل کی چھت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پلازہ میں کپڑے اور کھلونوں کی دکانیں واقع ہیں۔ لوگوں کی اپنی مدد آپ کے تحت 6 افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔