مسلم لیگ (ق)سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ہماری جماعت قائداعظم کے منشور کو لے کر چل رہی ہے ،کراچی سے کشمور تک پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی
مسلم لیگ (ق)کے رہنماؤں چودھری شجاعت اورپرویزالٰہی کی حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو
جمعہ 3 اپریل 2015 19:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ق)سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،ہماری جماعت قائداعظم کے منشور کو لے کر چل رہی ہے ،کراچی سے کشمور تک پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔ وہ جمعہ کویہاں صوبائی صدر سندھ حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔
دونوں قائدین نے حلیم عادل شیخ کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ محب وطن جماعت ہے جو قائداعظم کے منشور کو لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور انشاء اللہ نمایاں کامیابی حاصل کرے گی جبکہ کراچی سے کشمور تک پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ میں محب وطن لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ کی صفوں میں آگے آنا چاہئے، انہیں چاہئے کہ وہ آگے بڑھ کر عوام اور ملک کی خدمت اور قومی ترقی میں اپنا رول ادا کریں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی باصلاحیت قیادت میں عوامی و قومی مسائل پر مثبت لائحہ عمل کے باعث آگے بڑھ رہے ہیں اور سندھ میں پاکستان مسلم لیگ دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو میں باصلاحیت لوگ آگے آئیں جس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.