تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز شہر بھر کے اتوار بازاروں میں ایک خصوصی کا ؤنٹر بنائیں ‘ ڈی سی او لاہور کی ہدایت

خصوصی کاؤنٹرز پر گھی اور کو کنگ آئل سرکاری نرخ نا موں کے مطابق فروخت ہو‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 اپریل 2015 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر کے اتوار بازاروں میں ایک خصوصی کا ؤنٹر بنائیں جس پر گھی اور کو کنگ آئل سرکاری نرخ نا موں کے مطابق فروخت ہو۔انہوں نے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ٹا ؤنز کی نمایاں جگہوں پر بینرز،سٹیمرز اور فلیکسز آویزاں کریں جس پر گھی اور کو کنگ آئل کی نئی مقرر کردہ فی کلو کے حساب سے قیمتیں درج ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز اتوار با زاروں میں قائم کر دہ سپیشل کا ؤنٹر پر گھی اور کو کنگ آئل کی وافر مقدار رکھیں تا کہ اتوار بازاروں میں آنے والے خریدار زیادہ سے زیادہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ اتوار بازاروں میں گھی اور کو کنگ آئل کی سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت یا کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں گھی اور کو کنگ آئل سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں اور اگر کو ئی دکاندار گراں فروشی میں ملوث پایا جائے تو اس کو جرمانہ کرنے کی بجائے سیدھا جیل بھیج دیا جائے اور اگر وہی دکاندار دوبارہ گراں فروشی کرتا ہوا پایا جائے تو اس کو لمبے عرصے کے لیے جیل بھیج دیا جائے۔ڈی سی او لاہور نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں دکانداروں پر کڑی نظر رکھیں اور اگر کو ئی دکاندار گھی اور کو کنگ آئل پر اوورچارجنگ کررہا ہے تو اس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کے ٹال فری نمبر080002345پر دیں تا کہ فوری کارروائی عمل میں لا ئی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :