اعجاز چوہدری کو کنٹونمنٹ بورڈز اور صوبے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا

امیدواروں کے چناؤ کے لئے مشاورت اور کسی بھی طرح کی شکایات کو دور کرنے کیلئے ریو یو کمیٹیز بھی قائم کرنے کی ہدایت ‘ ذرائع

جمعہ 3 اپریل 2015 19:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کو کنٹونمنٹ بورڈز اور صوبے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار سونپ دیا، باضابطہ مشاورت اور کسی بھی طرح کی شکایات کو دو ر کرنے کیلئے ریو یو کمیٹیز بھی قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے رواں ماہ ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈز اور رواں سال ستمبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کو رہنماؤں کیلئے ٹیسٹ کیس کے طور پر ٹارگٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کو پنجاب کاٹاسک سونپ دیا ہے ۔

اعجاز چوہدری کو کنٹونمنٹ بورڈز اور مجموعی طور پر صوبہ بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے چناؤ ، ٹکٹوں کے اجراء اور اس حوالے سے کسی بھی طرح کی سامنے آنے والی شکایات کے تدارک کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ کیلئے نوجوانوں اور ایسے افراد کو ترجیح دی جائے گی جو عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔

متعلقہ عنوان :