لاکھوں روپے گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالک کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

پولیس نے ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کر لیا

جمعہ 3 اپریل 2015 20:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاکھوں روپے کی گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالک کی طرف سے دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی، پولیس نے ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبد الصمد نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ملزم عبد الرزاق نے گیس میٹر کو ٹمپر کرکے گیس چوری کے ذریعے خزانے کو87 لاکھ34 ہزار350 روپے کانقصان پہنچا یا۔

جس پر پولیس تھا نہ صدر مریدکے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں ملزم نے عدالت کے روبروضمانت قبل از گر فتاری کی درخواست دائر کی تھی ۔پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ محکمہ گیس کی ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے لہٰذاملزم سے ریکوری کے لئے اسکی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔ اس دوران ملزم نے عدالت کے احاطے سے بھاگنے کی کو شش تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔

متعلقہ عنوان :