جی سی یونیورسٹی میں بانی پرنسپل ڈاکٹر لائٹنر کے اعزاز میں تقریب
ہنگری آرٹسٹوں کی شاندار پرفارمنس،ہنگری سفیر کا پاکستانی طلباء کا 80سکالر شپس دینے کا اعلان
جمعہ 3 اپریل 2015 20:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز ہنگری سفارتخانے کے تعاون سے151سالہ قدیم گورنمنٹ کالج لاہور کے بانی پرنسپل اور ہنگری نیشنل پروفیسر ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔اس موقع پر بخاری آڈیٹوریم میں ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنر کی یادگاری تختی بھی نصب کی گئی جس کا افتتاح صوبائی وزیرِ خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،ہنگری کے سفیر استوان زابو، اعزازی قونصل جنرل مہتاب محی الدین ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن اور پروفیسر رفیع چیئر ڈاکٹر محمد ذکریا بٹ نے کیا۔
جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد، صدر مسلم لیگ ن لاہور ایم این اے پرویز ملک اور اولڈ راوئینز اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب میں ہنگری کے سفیر استوان زابو نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت پاکستان بھر کے طلباء کے لیے ہنگری حکومت کی جانب سے80سکالر شپس دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کی کوئی زبان نہیں ہوتی اور نہ اسے کسی ویزے کی ضرورت ہوتی ہے اس حوالے سے ہنگری سفارتخانے نے جی سی یو میں میوزیکل ایونٹ کا بھی انعقاد کیا ہے جس میں ہنگری کے نامور آرٹسٹ پرفارم کر رہے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹر لائٹنر نے برصغیر میں جدید تعلیم کی بنیاد رکھی اور حکومت پاکستان ہنگری سے مضبوط سفارتی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ وائس چانسلر جی سی یو ڈاکٹر خلیق الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹر لائٹنر نے گورنمنٹ کالج میں مضبوط تدریسی و تحقیقی روایات کی بنیاد رکھی اور یہ انہی کی محنت کا سفر ہے کہ اس تعلیمی ادارے نے علامہ محمد اقبال ،ڈاکٹر عبدالسلام ، پروفیسر ہرگوبند کھرانہ اور فیض احمد فیض جیسے نابغہ روزگار افراد پروان چڑھائے۔ڈاکٹر خلیق الرحمن نے اعلان کیا کہ جی سی یو کے کالا شاہ کاکو کیمپس کی مرکزی عمارت کو لائٹنر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس موقع پر نامور آرٹسٹوں نے پرفارم بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.