ہیلتھ کئیر کمیشن کے حوالے سے ریفارمز روڈ میپ وضع کرکے مستقبل کے اہداف کا تعین کیا جائے ،عوام کی آگاہی کیلئے سیمینارز کا اہتمام کیا جائے ،
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کے اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ کی سرکاری ونجی ہسپتالوں میں کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کویقینی بنانے کی ہدایت
جمعہ 3 اپریل 2015 21:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا قیام صوبے میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کی جانب تاریخی اقدام ہے-پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے -اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیں-پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اور متعلقہ محکموں کو مربوط انداز میں آگے بڑھنا ہے -وہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے -صوبے بھر میں نئے ہسپتالوں کے قیام کے علاوہ میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے -دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ،پنجاب حکومت اسی مقصد کے پیش نظر عوا م کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے حوالے سے کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ تعلیم او رصحت کے شعبوں میں ریفارمز روڈ میپ کی طرز پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے متعلق بھی روڈ میپ وضع کیا جائے اورمستند ڈیٹا کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں او رکلینکس کی جیوٹیگنگ کے عمل کا آغاز کیاجائے -انہوں نے کہاکہ سرکاری او رنجی ہسپتالوں کو کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کا پابند بنانا ضروری ہے اس مقصد کے حصول کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا جائے-ا نہوں نے کہاکہ عوام کی آگاہی کیلئے سیمینارز کا اہتمام کیاجائے، تمام سٹیک ہولڈرز کو ان سیمینارز میں مدعو کیا جائے-انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن اہداف متعین کر کے ان کے حصول کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے- صوبے میں عطائیت کے خاتمے کیلئے بھی جامع پلان وضع کیا جائے-وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے اہداف کے تعین او ردیگر امور کے حوالے سے 14روز میں حتمی سفارشات پیش کی جائیں-ہیلتھ کئیر کمیشن کے ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کمیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-چےئرپرسن پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن جسٹس (ر) عامررضا خان نے کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.