پارٹی عہدیدار کی ایما پر وارداتیں کی گئیں : متحدہ کے گرفتار کارکن کا انکشاف
محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 21:08
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کی جانب سے متحدہ کی قیادت کے خلاف جے آئی ٹی ٹیم کے سامنے اعتراف کیا گیا ہے کہ اس نے پارٹی عہدیدار کی ایما پر تمام وارداتیں کی ہیں۔
(جاری ہے)
کامران عرف منا ایم کیو ایم کا کارکن ہے جس پر 14 افراد کے قتل کا الزام ہے ، کامران نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسے قتل کرنے کے لیے احکامات پارٹی عہدیدار عابد چیئرمین کی جانب سے دیے جاتے تھے، وہ پارٹی کے لیے بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے۔
مال بردار گاڑیوں سے 150 سے 200 روپے یومیہ، ہیوی گاڑیوں سے 200 اور چھوٹی مال بردار گاڑیوں سے 100 روپے یومیہ بھتہ وصول کیا کرتا تھاجبکہ بڑی دکانوں سے 400 ، چھوٹی دکانوں سے 150 سے 200 روپے یومیہ بھتہ وصول کیاجاتاتھا۔ ملزم کامران عرف منا کی نشاندہی پر بلٹ پروف جیکٹس اور بم بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔عدالت کی جانب سے ملزم کوقتل کے مقدمے میں 4 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.