پنجاب بھر میں601ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق،460زخمی

جمعہ 3 اپریل 2015 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 601 ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 460 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ247افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں262ڈرائیورز ،19م عمرڈرائیور،333مسافراور118پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ123ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت119ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں52حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل713متاثر ہونے والوں میں سے591مرد اور122خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں108افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور461فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور148زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر471موٹر سائیکلز72آٹو رکشے61موٹر کاریں51مسافربس17ٹرک، اور55دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :