پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر ا س سال اپنا کام شروع کردے گا‘ سید وسیم اختر
بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر میں تمام قسم کے بلڈ ٹیسٹ اور بلڈ کینسر کا بھی علاج ممکن ہو سکے گا‘ جماعت اسلامی پنجاب
جمعہ 3 اپریل 2015 21:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر ا س سال میں مکمل ہو کر اپنا کام شروع کردے گا،اس پراجیکٹ کے حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے مربطوط نظام بنایا جارہا ہے وہ گزشتہ روز تھیلاسیمیا وارڈ میں ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر پرنسپل کیو ایم سی پروفیسر ڈاکٹر اجلال حیدر رضوی ،ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈاکٹر عارف زیدی ،ڈاکٹر عطاء اللہ مظہر ،ڈاکٹر سید ساجد حسن، ڈاکٹر شیخ امین ،پروفیسر شفاء محمد ،پروفیسر رفیق درانی،ایکسئین پروانشنل بلڈنگز مرید حسین ،عمران حامد اور سید کاشف اعجاز بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ 30کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے اس پرا جیکٹ سے علاقے کے اندر تھیلا سیمیا کے علاج کی حتمی سہولیات میسر آئیں گی۔
اس سنٹر میں تمام قسم کے بلڈ ٹیسٹ کی سہولت کی وجہ سے مستقبل میں ہونے والی بیماریوں کی روک تھا م میں مدد ملے گی اور بلڈ کینسر کا بھی علاج ممکن ہو سکے گا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مذید کہا کہ اس بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرمیں مریضوں کے علاج کے لیے ملک کے معروف ڈاکٹر طاہر شمسی(کراچی)اور ڈاکٹر ضیاء الدین زبیری (سعودی عرب) کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر سید ساجد حسن کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی بنائے گئی جو بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرکے تعمیراتی کاموں اور مشینری کے تنصیب کے کاموں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ مظہر، ،ایکسئین پروانشنل بلڈنگز مرید حسین،ڈاکٹر شیخ امین، پروفیسر شفاء محمد،ڈاکٹر عارف زیدی،عمران حامد پر مشتمل ہو گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.