وزیر اعظم نوا ز شریف و وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف ملک میں تعمیر و ترقی و خو شحا لی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، بیگم خالدہ منصور

جمعہ 3 اپریل 2015 22:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ کی رہنما ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوا ز شریف و وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف ملک میں تعمیر و ترقی و خو شحا لی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور یہ ہی مسلم لیگ ن کا منشو ر ہے جسکی بنا پر مسلم لیگ ن کی عوا می مقبو لیت میں رو ز برو ز اضا فہ ہو تا جا رہا ہے ۔

ملک میں تبدیلی صرف میاں نوا ز شریف ہی لا سکتے ہیں جو آچکی ہے اور ترقی و خو شحا لی کا دو ر شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے استحکام و فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت عوام نے ہمیشہ اپنے اعتماد اور مینڈیٹ سے نوازا ہے، مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد کے عوام کو سہولیات دینے کیلئے ترقیاتی منصوبہ جات اور مجموعی مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دی ہے اور ضلع بھر میں اربوں روپے کے منصوبہ جات مکمل کروا کر فیصل آباد کو خوبصورت ترین شہر بنانے کیلئے بھی اقدامات زور و شور سے کئے جا رہے ہیں، تمام حکومتی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عوامی خدمت پر مامور ہیں بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں کو فعال کیا جا رہا ہے تاکہ عوام میں خواندگی کی شرح بڑھانے کیساتھ ساتھ صحتمند ماحول بھی فراہم کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :