صوبہ بھر میں پنجاب بورڈز کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول جماعت نہم سالانہ امتحان 2015 اختتام پذیر

جمعہ 3 اپریل 2015 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) صوبہ بھر میں پنجاب بورڈز کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول جماعت نہم سالانہ امتحان 2015 گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔ آخری روز پرچہ اسلامیات (لازمی) صوبہ بھر میں منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت نہم (پارٹ ون) میں لاہور بورڈ میں تقریبا 258000 امیدواران نے شرکت کی۔ دوران امتحان لاہور بورڈ میں 31 امیدواران پر ناجائز زرائع کے کیسز بنائے گئے جبکہ ایک امیدوار محمد آصف عیسی ولد محمد عیسی رولنمبر 281420 کی جگہ محمد امجد بلال ولدمشتاق احمد امتحانی مرکز خیرا لنساء کیمبرج ہائی سکول فار بوائز قینچی امر سدھو لاہور میں امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں پرچہ درج کروا کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

سیکنڈری سکول جماعت نہم (پارٹ ون) سالانہ امتحان 2015 میں صوبہ بھر میں 292 امیدواران کے خلاف ناجائز ذرائع جبکہ 25 امیدواران کے خلاف تلبیس شخصی کے کیسسز بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بہاولپور بورڈ میں 11 ، ڈیرہ غازی خان 09 ، فیصل آباد 69 ، گوجرانوالہ 120 ، لاہور 31، ملتان 18 ، راولپنڈی 03 ، سرگودھا 09 جبکہ ساہیوال بورڈ میں 22 امیدواران کے خلاف کیسسز بنے اس طرح تلبیس شخصی کے کیسسز کی تفصیل حسب ذیل ہے بہاولپور بورڈ میں 08 ، ڈیرہ غازی خان 01 ، فیصل آباد06 ، لاہور 01، ملتان 05 ، سرگودھا 01 جبکہ ساہیوال بورڈ میں03 امیدواران شامل ہیں۔ (محمد سلیمان)

متعلقہ عنوان :