گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ہنگری سفارتخانے کے تعاون سے ہنگری نیشنل پروفیسر ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
جمعہ 3 اپریل 2015 22:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز ہنگری سفارتخانے کے تعاون سے151سالہ قدیم گورنمنٹ کالج لاہور کے بانی پرنسپل اور ہنگری نیشنل پروفیسر ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔اس موقع پر بخاری آڈیٹوریم میں ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنر کی یادگاری تختی بھی نصب کی گئی جس کا افتتاح صوبائی وزیرِ خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،ہنگری کے سفیر استوان زابو، اعزازی قونصل جنرل مہتاب محی الدین ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن اور پروفیسر رفیع چیئر ڈاکٹر محمد ذکریا بٹ نے کیا۔
جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد، صدر مسلم لیگ ن لاہور ایم این اے پرویز ملک اور اولڈ راوئینز اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب میں ہنگری کے سفیر استوان زابو نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت پاکستان بھر کے طلباء کے لیے ہنگری حکومت کی جانب سے80سکالر شپس دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کی کوئی زبان نہیں ہوتی اور نہ اسے کسی ویزے کی ضرورت ہوتی ہے اس حوالے سے ہنگری سفارتخانے نے جی سی یو میں میوزیکل ایونٹ کا بھی انعقاد کیا ہے جس میں ہنگری کے نامور آرٹسٹ پرفارم کر رہے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹر لائٹنر نے برصغیر میں جدید تعلیم کی بنیاد رکھی اور حکومت پاکستان ہنگری سے مضبوط سفارتی ، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ وائس چانسلر جی سی یو ڈاکٹر خلیق الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹر لائٹنر نے گورنمنٹ کالج میں مضبوط تدریسی و تحقیقی روایات کی بنیاد رکھی اور یہ انہی کی محنت کا سفر ہے کہ اس تعلیمی ادارے نے علامہ محمد اقبال ،ڈاکٹر عبدالسلام ، پروفیسر ہرگوبند کھرانہ اور فیض احمد فیض جیسے نابغہ روزگار افراد پروان چڑھائے۔ڈاکٹر خلیق الرحمن نے اعلان کیا کہ جی سی یو کے کالا شاہ کاکو کیمپس کی مرکزی عمارت کو لائٹنر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس موقع پر نامور آرٹسٹوں نے پرفارم بھی کیا۔ (محمد سلیمان)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.