تجاوزات کے خلاف مہم میں ایم کیو ایم کو امتیازی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا : رابطہ کمیٹی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 22:42

تجاوزات کے خلاف مہم میں ایم کیو ایم کو امتیازی کاروائی کا نشانہ بنایا ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران بابر غوری کے شادی ہال کو مسمار کیے جانے پر ایم کیو ایم کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات کی طرف سے ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری کا شادی ہا ل گرائے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہاگیا ہے کہ تجاوزات کے نام پر ایم کیو ایم کو امتیازی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے رہنماوں کے شادی ہالز مسمار کیے جا رہے ہیں۔

بابر غوری کے فلورینس گارڈن کا ہرسال باقائدگی سے ٹیکس ادا کیا جاتا ہے تاہم اسکے باوجود اسے گرانے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی بستیوں کی بھرمار ہے ان کو مسمار کرنے کی بجائے جو شادی ہالز 30سال سے قانونی طور پر قائم ہیں انہیں مسمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :