پاکستان اور ہنگری کے درمیان دوستانہ اور تجارتی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوں گے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

علمی اور ثقافتی تقریبات منعقد کرانے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی ‘صوبائی وزیر

جمعہ 3 اپریل 2015 22:51

لاہور) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) وزیرحزانہ ، قانون و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان دوستانہ اور تجارتی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے حجم میں بھی اضافہ ہوگا، علمی اور ثقافتی تقریبات منعقد کرانے سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی -ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کالج کے بانی پرنسپل ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنرکی یاد میں تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر ہنگری کے سفیر ہزایکسیلینسی اسٹیون شزابو، وائس چانسلر جی سی یو ڈاکٹر خلیق الرحمن نے بھی خطاب کیا-مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کو ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کے لئے تقریبات منعقد کی جائیں گی -انہوں نے کالج کے بانی پرنسپل جی ڈبلیو لائٹنر کو جی سی جیسی عظیم درسگاہ کی بنیاد رکھنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا-انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جی ڈبلیو لائٹنرکا تعلق ہنگری سے تھا اور انہوں نے 19ویں صدی میں جس عظیم تعلیمی درسگاہ کی بنیاد رکھی آج پوری دنیا میں اس ادارے کے فارغ التحصیل طلبہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور نوبل انعام جیسے اعزازات بھی اس ادارے کے طلبہ نے حاصل کئے-انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج نے مشرق اور مغرب کے درمیان ثقافتی خلیج میں پل کا کردار ادا کیا - اس موقع پر ہنگری سے تعلق رکھنے والی وائلن پرنسسز نے وائلن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ جی سی یوموسیقی سوسائٹی کے طلبہ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا-

متعلقہ عنوان :