Live Updates

تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ پر متحدہ کے مشتعل کارکنان نے حملہ کرکے کیمپ اکھاڑ دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 اپریل 2015 00:01

تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ پر متحدہ کے مشتعل کارکنان نے حملہ کرکے کیمپ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) کریم آباد کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے انتخابی کیمپ پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کی جانب سے حملہ کرکے کیمپ کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے کارکنان پر بھی حملہ کرکے 6 کارکنان کو زخمی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کی جانب سے اس دوران نجی ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جیز پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کو تحریک انصاف کے کیمپ پر پتھراوَ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور مشتعل کارکنان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات