ہالی ووڈ فلم ”وومن ان گولڈ“ رنگ جمانے کو تیار

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:30

ہالی ووڈ فلم ”وومن ان گولڈ“ رنگ جمانے کو تیار

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) امریکی سینما گھروں میں خاتون کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی فلم وومن ان گولڈ نمائش رنگ جمانے کو تیار ہے،ہدایتکار سائمن کرٹس کی اس فلم میں لاس اینجلس میں مقیم خاتون کی کہانی شامل ہے، جو جنگ عظیم دوئم میں بچ جاتی ہے،فلم میں خاتون ویانا سے لوٹی گئی تاریخی پینٹنگز کا مقدمہ نوجوان وکیل کی مدد سے لڑتی دکھائی دے گی ،فلم وومن ان گولڈ میں ہیلن مرن،ریان رنالڈز، کیٹی ہومز، چارلس ڈانس،اوردیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم دس اپریل کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :