چاہتی ہوں مجھے اداکارہ کے طور پر پہچانا جائے، سنی لیونی
ہفتہ 4 اپریل 2015 11:36
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)بھارتی اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ انہیں انکے ماضی کی وجہ سے نہیں بلکہ آج کی بدولت پہچانا جائے۔سنی لیونی نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ بہت سے اداکار انکے ماضی کی وجہ سے انکے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے اور وہ ان تمام باتوں سے واقف ہیں۔سنی نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے ماضی میں کیا وہ گزر گیا اور انہیں اسکا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن لوگ انہیں اس وجہ سے ریجیکٹ کریں یہ صحیح نہیں۔
سنی کا کہنا تھا کہ انکی دلی خواہش ہے کہ وہ سلمان، شاہ رخ اور عامر کے ساتھ کام کریں۔اسی سلسلے میں انکی نئی آنے والی فلم ایک پہیلی لیلا کے ہدایتکارنے بتایا کہ کس طرح سے بالی وڈ کے بڑے ناموں نے سنی کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا جسکا اداکارہ کو بہت افسوس ہوا۔(جاری ہے)
سنی نے کہا کہ اگر کوئی انکے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا تو اس میں انکی کیا غلطی، زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو مٹا نہیں سکتیں اور نہ ہی مٹانا چاہتی ہیں لیکن یہ چاہتی ہیں کہ اب انہیں ایک پروفیشنل اداکارہ کے طور پر پہچانا جائے۔ انہوں کے کہا کہ سیٹ ان کا ورک شاپ ہوتا ہے اور وہ ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتی ہیں۔سنی لیونی کو بالی وڈ میں انٹروڈیوس کرانے کا سہرا بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کے سر جاتا ہے جنہوں نے انہیں بگ باس 5 میں دیکھا اور اپنی فلم جسم ٹو میں لیڈ رول میں کاسٹ کیا جہاں سے انکے بالی وڈ کے سفر کا آغاز ہوا۔ اسکے بعد انہوں نے جیک پاٹ اور راگنی ایم ایم ایس ٹو میں کام کیا فلمیں ہٹ تو نہ ہوسکیں لیکن اپنی اداکاری کی بدولت انہوں نے اپنے آپ کو منوایا۔ سنی لیونی نے ساتھ ہی ایک ریئلیٹی شو کی میزبانی بھی کی۔ پرائیویٹ سانگ میں بھی جلوہ گر ہوئیں،کئی کمرشلز بھی کئے، لیکن انکی شہرت راگنی ایم ایم ٹو کے گانے بے بی ڈول سے ہوئی۔ یہی نہیں بلکہ اس سے بعد انکے کئی گانے آئے جنہیں انکے مداحوں نے خوب سراہا۔ ان گانوں میں لیلا اور پنک لپس قابل ذکرہیں۔اسکے علاوہ سنی لیونی نے ایک تامل فلم وداکری میں بھی کام کیا۔ آج کل وہ اپنی آنے والی فلم” ایک پہلی لیلا “کی پروموشن میں مصروف ہیں جو10 اپریل کو ریلیزہوگی۔ انکی دیگر آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لوچا ہے اور ٹینا اینڈ لولو بھی شامل ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.