گھوٹکی : سندھ میں قانون کہیں کھو گیا، جرگے نے مزدور کی دو بچیاں ونی کرنے کا حکم دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 11:54

گھوٹکی : سندھ میں قانون کہیں کھو گیا،  جرگے نے مزدور کی دو بچیاں ونی ..

گھوٹکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : سندھ میں قانون کہیں کھو گیا. با اثر وڈیرے کے زیر اثر جرگے نے ملازم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دوبچیوں کو ونی کرنے کا حکم دے دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مزدور پر وڈیرے کی بہن کو زخمی کارنے کا الزام تھا تاہم مزدور کے والس نے مویشی فروخت کر کے جرمانے کی رقم ادا کر دی تاہم دو بچیوں کو ونی کرنے سے انکار کر دیا جس پر وڈیرے نے مزدور کا اہل خانیہ سمیت گاؤں بدر کر دیا. مزدور کا کہنا ہے کہ میں وڈیرے سے اپنی بچیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ریگستانی علاقہ میں درگاہ پر پناہ لینے پر مجبور ہوں . جبکہ وڈیر ے کا کہنا ہے کہ جب تک بچیوں کوو ونی نہیں کیا جاتا میں گاؤں نہیں لوٹ سکتا. مزدور نے بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے مابین بتائی ہیں.

متعلقہ عنوان :