عالم اسلام کو موجودہ حالات میں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے‘علماء کرام
حافظ طاہر اشرفی کی سربراہی میں وفد کی مسجد نبوی کے امام الشیخ عبد الرحمن الحذیفی سے ملاقات
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)پاکستان علماء کونسل کے وفدنے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی سربراہی میں مسجد نبوی کے امام الشیخ عبد الرحمن الحذیفی سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا محمد امجد،مولانا عبد الجبار ودیگر بھی شامل تھے۔
الشیخ عبد الرحمن الحذیفی نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو بڑھتے ہوئے فتنوں کے مقابلہ کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے اور اس میں علماء کا کردار اہم ہے۔سعودی عرب اور سعودی عوام پاکستان کی حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔(جاری ہے)
جولوگ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں در اصل وہ اغیار کا ایجنڈہ پورا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو موجودہ حالات میں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملت اسلامیہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ وسلامتی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنا سعادت سمجھتی ہے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل کی طرف سے الشیخ عبد الرحمن الحذیفی کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔اس موقع پر الشیخ عبد الرحمن الحذیفی نے پاکستان علماء کونسل کی بین المذاہب و بین المسالک کوششوں کو سراہا اور پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔مزید اہم خبریں
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.