ذوالفقار بھٹو کا قتل وہ سانحہ ہے جس کے گہرے اثرات پاکستان اور مسلم دنیا پر ہوئے‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار اور تعلیمات عوام کے لئے راہنما اصول ہیں، ایک ڈکٹیٹر نے قائد عوام کو جسمانی طور پر طور چھین لیا لیکن ان کے افکار اور تعلیمات آج بھی پاکستانی عوام کے لئے راہنمائی مہیا کر رہے ہیں، قائد عوام بے انتہا ہمت اور شجاعت کے مالک تھے جنہیں ایک ڈکٹیٹر نے عوام سے چھین لیا کیونکہ وہ ان کی زندگی سے خوفزدہ تھا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل وہ سانحہ ہے جس کے گہرے اثرات پاکستان اور مسلم دنیا پر ہوئے، انہوں نے پاکستان کی عوام کو جہالت، غربت اور اندھیروں سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کیں، ملک کو ایک اسلامی، وفاقی، جمہوری، ہمہ جہت اور متفقہ آئین دے کا پاکستان کو ایک جدید ریاست بنانے کی داغ بیل ڈالی، قائد نے قوم کو نئی بلندیوں سے روشناس کرایا، بھٹو ان تمام لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں جو اس بات پر یقین کامل رکھتے ہیں کہ برداشت، آزادی، وقار اور سب کے لئے مساوی مواقع ہی انسانی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر غریب عوام کے کچے گھروں تک پہنچایا، آپ نے اپنے دور اقتدار میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جو آج تاریخ کا حصہ ہیں مثلاً شملہ معاہدہ، جنگی قیدیوں کی واپسی، پاکستان کے چھینے ہوئے علاقے کی واپسی، 1973 کا آئین، پاکستان سٹیل مل، اسلامی سربراہی کانفرنس، بیرون ملک روزگار کی فراہمی معیشت کی بحالی اور سب سے بڑھ کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا شامل ہے انہوں نے آمر کے ہاتھوں زندہ رہنے کے بجائے تاریخ میں زندہ رہنا پسند کیا وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کا جمہوریت کی آبیاری کے لئے بہایا گیا خون آج بھی پاکستان کی رگوں میں دور رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :