پیرس میں پاکستانی ٹرک آرٹ نمائش اختتام پذیر
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:58
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی ٹرک آرٹ کی نمائش جو کہ 24مارچ سے جاری تھی ، گزشتہ روز اختتام کو پہنچی- نمائش کی اختتامی تقریب ایفل ٹاور کے سائے میں منعقد کی گئی -دنیا بھر سے آئے ہوئے بیشمار سیاحوں نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی یہ نمائش دیکھی-انھوں نے پاکستان کے اس رنگا رنگ فن کو سراہا نمائش میں ایک سکوٹر اور دو کاروں کے علاوہ فرانس کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی آر اے ٹی پی کی جانب سے پیش کی گئی ایک بس بھی شامل تھی -ٹرک آرٹ کے مصوروں نے اس بس کے اوپر خوبصورت نقش و نگار بنائے جن میں پیرس اور پاکستان کی مشہور عمارتیں اور پھول بوٹے شامل تھے-اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے کہا کہ پیرس کے لوگوں کی پاکستانی ٹرک آرٹ نمائش میں بے پناہ دلچسپی پاکستانی فن کی گہرائی ، رنگا رنگی اور روشن خیالی کی عکاس ہے - انھوں نے کہا کہ مغربی دنیا کے سامنے پاکستان کے فن کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے -بعد ازاں نمائش میں شامل گاڑیوں کے قافلے نے پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے کا ایک چکر لگایا-دیکھنے والوں نے اس فن کو سراہا -آر اے ٹی پی کی جانب سے پیش کی گئی اس بس کو کچھ دنوں تک عام بس کی حیثیت سے پیرس کے مختلف روٹوں پر چلایا جائے گا اور بعد میں اس کو کمپنی کے عجائب گھر میں رکھا جائے گا
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.