عامرخان کا 30 مئی کو امریکی باکسرکرس الجیری سے فائٹ کا اعلان
ہفتہ 4 اپریل 2015 13:01
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی آئندہ فائٹ کے حوالے سے خود اعلان کرکے تمام قیاس آرائیوں کا دم توڑ دیا۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 مئی کو سابق امریکی لائٹ ویلٹرویٹ چیمپئن کرس الجیری سے رنگ میں مقابلہ کریں گے جب کہ فائٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے منیجر اور مشیر الہیمن 30 مئی کو ہونے والی فائٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے جب کہ منیجنگ ٹیم سمجھتی ہے کہ نیویارک میں امریکی باکسر کرس الجیری کے خلاف فائٹ مناسب ہے اور وہ مجھے آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ سال سلور ویلٹرویٹ ٹائٹل اپنے نام کرنے والے عامر خان کا کہنا ہے کہ کرس الجیری اچھے باکسر ہیں اس لئے ان سے برابری کا مقابلہ ہوگا جب کہ وہ مخالف پر حملہ کرنے میں برق رفتار اور زور دار پنچ رسید کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے امید ہے کہ 30 مئی کو دلچسپ مقابلہ ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیویارک فائٹ کے اعتبار سے اچھا مقام ہے اور الجیری کے خلاف فتح مستقبل میں بڑی فائٹ کے لئے راہ ہموار کرے گی۔
واضح رہے کہ عامر خان اپنے کیرئیر میں 33 بار عالمی مقابلوں میں رنگ میں اتر چکے ہیں جس میں انہیں 30 مرتبہ کامیابی اور 3 فائٹس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ امریکی باکسر کرس الجیری کو اپنے کیرئیر میں صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انہوں نے 20 مقابلوں میں لگاتار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.