’’ دوسرا ‘‘ اور ’’ تیسرا ‘‘ کے بعد اب ’’ کیرم بال ‘‘ متعارف کر واؤں گا : سعید اجمل

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:07

’’ دوسرا ‘‘ اور ’’ تیسرا ‘‘ کے بعد اب ’’ کیرم بال ‘‘ متعارف کر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اپریل ۔2015ء ) جادوگر آف سپنر سعید اجمل نے نئے ایکشن کے ساتھ انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے ساتھ ہی باؤلنگ کا نیا ٹرینڈ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے 37سالہ کنگ آف ’’ دوسرا ‘‘ کاکہنا تھا کہ وہ تینوں فارمیٹس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی پر بے حد خوش ہیں اور اپنی واپسی کو یادگا ر بنانے کی کوشش کریں گے ، اجمل کے مطابق کرکٹ بورڈ نے انہیں ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جس کے لیے وہ بورڈ کے اعلی حکام کے مشکور ہیں ۔

سعید اجمل نے اپنے مداحوں اور کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ دوسرا ‘‘ اور ’’ تیسرا ‘‘ کے بعد اب ’’ کیرم بال ‘‘ متعارف کر وائیں گے ۔