کرس گیل،انگلینڈاور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزسے باہر

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:10

کرس گیل،انگلینڈاور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزسے باہر

بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ویسٹ انڈیزکے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کمر میں تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریزرواں سال جون میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ہفتے شروع ہونے والی انڈین پر یمیرلیگ کھیلیں گے جہاں وہ رائل چیلنجرزبنگلور کی نمائندگی کریں گے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیل کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور وہ جلد ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے،کرس گیل انگلینڈ کے خلاف اگلے ہفتے ہونے والی سریزسے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں ،ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیاکے درمیان ٹیسٹ سیریز رواں سال جون میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :