چینی صدرکے دورہ پاکستان میں90 معاہدوں پردستخط ہونگے

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:15

چینی صدرکے دورہ پاکستان میں90 معاہدوں پردستخط ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) چین کے صدرژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری، گوادرایئرپورٹ، ایٹمی توانائی، ٹیکنالوجی،توانائی اورتجارت سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالرکے 90 معاہدوں پردستخط ہونگے۔وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ کئی منصوبوں کاافتتاح بھی کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اورمنصوبہ بندی کے حکام نے چینی صدرکے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روزوزارت خزانہ میں اعلیٰ سطح کااجلاس بھی ہوا۔ دریں اثنا چینی صدرکے دورہ پروسیع سیکیورٹی انتظامات کافیصلہ کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈچینی صدرکی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔ ادھرچینی صدرکے دورہ کے سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لینے کیلیے چین کی15 رکنی ٹیم اسلام آبادپہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :