آدمی کے جسم میں انڈہ، ڈاکٹر حیران

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 4 اپریل 2015 13:25

آدمی کے جسم میں انڈہ، ڈاکٹر حیران

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء)واشنگٹن ڈی سی کے ایک ہسپتال میں سرجن اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک 62 سالہ شخص کے جسم میں بیضوی شکل کی انڈے سے ملتی جلتی چیز دیکھی ۔ انڈے سے مشابہت کے باوجود یہ الگ چیز تھی۔ یہ چیز دیکھنے میں چربی کی تھی اور اس وقت بنی تھی جب یہ شخص نوجوان تھا۔

(جاری ہے)

وقت کے ساتھ ساتھ اس چربی نے اکڑنا اور بڑھنا شروع کر دیا۔

تب سے یہ اس شخص کے جسم میں ایسے بڑھتی رہی جیسے سیپ میں موتی بنتا ہے۔ اس انڈے نما چیز کو اس شخص کے جسم سے 2013 میں نکال دیا گیا تھا مگر اس کی رپورٹ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں اب شائع ہوئی ہے۔ مصنف نے ڈاکٹر سوسمان اور ڈاکٹر جونا مردوک کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ اب تک کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی چیز تھی جو انسانی جسم سے ہٹائی گئی۔